بیٹی کے علاج کے لیے بیوی کے زیورات بیچنے والا شخص ڈاکوں کے ہاتھوں قتل

بیٹی کے علاج کے لیے بیوی کے زیورات بیچنے والا شخص ڈاکوں کے ہاتھوں قتل

فرحان خان نے اپنی بیمار بیٹی کے علاج کے لیے رقم اکٹھی کرنے کے لیے اپنی بیوی کے زیورات بیچ دیے تھے۔
بیٹی کے علاج کے لیے بیوی کے زیورات بیچنے والا شخص ڈاکوں کے ہاتھوں قتل

Webdesk

|

23 Oct 2024

کراچی : شہر قائد میں اسٹریٹ کرائم کے افسوسناک واقعے میں بیٹی کے علاج کے لیے بیوی کے زیورات بیچنے والے شخص کو ڈاکوئوں نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

ذرائع کے مطابق افسوسناک واقعہ سائٹ سپرہائی وے کے قریب احسن آباد کے علاقے میں پیش آیا۔ فرحان خان جو ایک میڈیکل کمپنی میںملازم تھا ،ایک بیٹی کا باپ تھا  اور  مبینہ طور پر مالی مشکلات کا شکار تھا۔

اہل خانہ کے مطابق فرحان خان نے اپنی بیمار بیٹی کے علاج کے لیے رقم اکٹھی کرنے کے لیے اپنی بیوی کے زیورات بیچ دیے تھے۔

مقتول  رقم لے کر گھر واپس جا رہا تھا کہ ڈاکوئوں نے لوٹ مار کے دوران اسے قتل کردیا اور رقم لے کر با آسانی فرار ہوگئے۔

ورثاء کا کہنا ہے کہ شکایت کے باوجود  پولیس نے ابھی تک ان سے رابطہ نہیں کیا اور نہ ہی قتل کی تحقیقات شروع کی ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!