بیٹے نے چچا کے اکسانے پر ماں کو کلہاڑی کے وار سے قتل کردیا

بیٹے نے چچا کے اکسانے پر ماں کو کلہاڑی کے وار سے قتل کردیا

واقعہ شانگلہ میں پیش آیا، پولیس نے بیٹے اور چچا کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا
بیٹے نے چچا کے اکسانے پر ماں کو کلہاڑی کے وار سے قتل کردیا

ویب ڈیسک

|

26 Jul 2024

شانگلہ کی تحصیل کانہ کے علاقے بلکنئی میں افسوسناک واقعہ میں بیٹے نے جھگڑے کے بعد ماں کو کلہاڑی کے وار کر کے قتل کر دیا۔

ڈی پی او عمران خان نے بتایا کہ مقتولہ کے بھائی جہاں بار نے پولیس کو بہن ممتاز اور ملزم کے درمیان جھگڑے کی اطلاع دی۔ شکایت کنندہ کے مطابق وقوعہ کے روز ممتاز بی بی گھر پر تھی کہ اس کے بیٹے اختر نواز نے اس کے چچا محمد ایاز کے اکسانے پر کلہاڑی سے حملہ کر دیا جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی۔ 

پولیس کی ابتدائی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ممتاز بی بی نے اختر نواز کو چچا کے ساتھ باہر نہ جانے کو کہا جس پر اُس نے مشتعل ہو کر جان لیوا حملہ کر دیا۔

پاکستان پینل کوڈ کی دفعہ 302 کے تحت اولندر تھانے میں مقدمہ درج کر کے دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے جس کے بعد ملزمان سے تفتیش جاری ہے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!