چلڈرن اسپتال میں آتشزدگی، چار نومولود جاں بحق

چلڈرن اسپتال میں آتشزدگی، چار نومولود جاں بحق

60 بچوں کو ریسکیو کر کے دوسرے وارڈ میں منتقل کردیا گیا
چلڈرن اسپتال میں آتشزدگی، چار نومولود جاں بحق

ویب ڈیسک

|

8 Jun 2024

پنجاب کے علاقے ساہیوال میں اسپتال میں لگنے والی آگ کے باعث 4 نومولود جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق ساہیوال میں قائم ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اینڈ ٹیچنگ اسپتال میں شارٹ سرکٹ کے باعث شعبہ اطفال میں آگ لگی جس کے باعث دھواں بھرنے سے چار بچے جاں بحق ہوگئے۔

آتشزدگی کے بعد اسپتال انتظامیہ نے فوری اقدامات کر کے 60 بچوں کو ریسکیو کر کے دوسرے وارڈ میں شفٹ کردیا جبکہ فائر بریگیڈ نے دو گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے آتشزدگی کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کی اور غفلت کے مرتکب افراد کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت بھی کی۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!