چمن میں دھرنا مظاہرین اور فورسز میں جھڑپیں، 17 اہلکار زخمی
ویب ڈیسک
|
8 Jun 2024
بلوچستان کے علاقے چمن میں گزشتہ کئی روز سے دھرنے پر بیٹھے مظاہرین اور پولیس کے درمیان جمعے کے روز وقفے وقفے سے شدید تصادم ہوا۔
پولیس اور ایف سی نے جمعے کے روز لاٹھی چارج اور آنسو گیس کی شیلنگ سے مظاہرین کو منشتر کرنے کی کوشش کی تو اس دوران مظاہرین بھی مشتعل ہوئے اور انہوں نے پتھراؤ کیا۔
اس دوران مشتعل مظاہرین نے پولیس اور ایف سی کی گاڑیوں پر پیٹرول بم بھی پھینکے تاہم کسی بھی گاڑی کو نقصان نہیں پہنچا۔ جبکہ پتھراؤ وجہ سے 8 پولیس اہلکار اور 9 ایف سی اہلکار زخمی ہوگئے۔
زخمی اہلکاروں کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا تاہم پولیس کی مزید نفری نے پہنچ کر مظاہرین کو آنسو گیس کی مدد سے منتشر کیا۔
صورت حال کشیدہ ہونے کے باعث اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے جبکہ سرکاری دفاتر جمعے کے روز بھی بند رہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق مظاہرین نے ٹولیوں کی شکل میں فورسز پرپتھراؤ کیا اور گاڑیوں کو گھیر پر پیٹرول بم بھی برسائے۔
Comments
0 comment