چاند دوسرے دن کا، ایک روزہ کھا لیا، علما پر تنقید کرنے والے شہری کیخلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج

چاند دوسرے دن کا، ایک روزہ کھا لیا، علما پر تنقید کرنے والے شہری کیخلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج

مقدمہ مسجد کے امام کی درخواست پر درج کیا گیا ہے
چاند دوسرے دن کا، ایک روزہ کھا لیا، علما پر تنقید کرنے والے شہری کیخلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج

ویب ڈیسک

|

4 Mar 2025

رمضان المبارک کے چاند کے حوالے سے نازیبا بیان دینے پر شہری کے خلاف مقدمہ درج

بنوں: رمضان المبارک کے چاند کے اعلان کو لے کر سوشل میڈیا پر ویڈیو بنا کر علما پر تنقید کرنے والے شہری کے خلاف پولیس نے پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق بنوں میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہ آنے کے باعث روزے کا اعلان نہ کرنے پر ایک شہری نے علما کے خلاف سوشل میڈیا پر اسٹیٹس اور ویڈیو اپ لوڈ کی جس میں سخت زبان کا استعمال کیا گیا۔

اس واقعے کے بعد پولیس نے علما کی مدعیت میں ملزم کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر دیا ہے۔  

آئمہ مساجد کے امیر مولانا عبدالغفار قریشی کی جانب سے شکایت پر یہ مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ جس میں ملزم پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ اس نے فیس بک پر علما کے خلاف نازیبا اور توہین آمیز الفاظ استعمال کیے۔  

ملزم کا کہنا تھا کہ چاند دو روز کا تھا، لیکن علما نے ایک روزہ چاند چھپایا ہے۔ تاہم، اس کے اس بیان کو سوشل میڈیا پر نازیبا انداز میں پیش کرنے پر علما اور عوام میں شدید ناراضی پائی گئی۔  

پولیس کے مطابق، ملزم کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے اور معاملے کی تفتیش جاری ہے۔ پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ مذہبی معاملات پر حساسیت کا مظاہرہ کریں اور سوشل میڈیا پر ایسے بیانات سے گریز کریں جو معاشرتی ہم آہنگی کو متاثر کر سکتے ہوں۔  

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!