چارسدہ میں امریکی خاندان کے ساتھ مسلح افراد کی لوٹ مار
ویب ڈیسک
|
20 Jun 2024
خیبرپختونخوا کے ضلع چارسدہ موٹروے پر پاكستانی نژاد امریكی خاندان سے لوٹ مار کی گئی ہے جس كی تحقیقات كے لیے اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم قائم كر دی گئی۔
پولیس كے مطابق ایس پی انویسٹی گیشن چارسدہ ٹیم كے سربراہ ہیں، واقعے كی جگہ كی جیو فنسنگ بھی كی گئی ہے۔
آر پی او مردان ظہور بابر آفریدی نے میڈیا سے گفتگو كرتے ہوئے كہا كہ ملزمان پیدل گاہ سے نكلے اور واردات كر كے فرار ہو گئے۔
ظہور بابر آفریدی نے بتایا كہ 6 مشتبہ افراد كو حراست میں لیا ہے، جن سے تحقیقات جاری ہیں۔
واضح رہے كہ چارسدہ موٹروے پر ڈاكو پاكستانی نژاد امریكی خاندان سے موبائل فون، زیور، پیسے اور سفری دستاویزات لے كر فرار ہو گئے تھے، واقعہ كی ایف آئی آر متاثرہ خاندان كے سربراہ كی مدعیت میں درج كر لی گئی ہے۔
Comments
0 comment