چینجنگ روم میں خواتین کی خفیہ ویڈیو بنانے پر معروف آؤٹ لیٹ کا عملہ مینیجر سمیت گرفتار
یہ واقعہ خانیوال میں پیش آیا، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا
ویب ڈیسک
|
31 Dec 2024
معروف آؤٹ لیٹ لائم لائٹ کی خانیوال برانچ کے دو ملازمین بشمول ایک مینیجر کو بوتیک کے چینج روم میں خواتین کی خفیہ فلمیں بنانے پر گرفتار کر لیا گیا۔
گرفتار افراد بشمول مون رضا پر پی ای سی اے ایکٹ کے تحت جنسی طور پر ہراساں کرنے اور خواتین کی عزت کو مجروح کرنے کے الزامات عائد کیے گئے تھے۔
پولیس نے انکشاف کیا کہ عملے نے خواتین کی چینجنگ روم کی ویڈیوز اپنے فون سے ریکارڈ کیں۔ تفتیش کے دوران ایک ملزم کے فون سے مواد برآمد بھی ہوا ہے۔
یہ پریشان کن واقعہ عوامی مقامات پر صارفین کی رازداری اور حفاظت کے بارے میں فوری خدشات کو جنم دیتا اور ماحول کی مضبوط نگرانی کے مطالبات پر زور دیتا ہے۔
Comments
0 comment