ڈاکٹر سارنگ کے قتل کیس میں بڑی پیشرفت، ملزمان کی نشاندہی ہوگئی

ڈاکٹر سارنگ کے قتل کیس میں بڑی پیشرفت، ملزمان کی نشاندہی ہوگئی

پولیس نے ڈاکٹر سارنگ کے قتل میں استعمال ہونے والی گاڑی برآمد کر لی
ڈاکٹر سارنگ کے قتل کیس میں بڑی پیشرفت، ملزمان کی نشاندہی ہوگئی

Webdesk

|

23 Apr 2026

کراچی: ڈاکٹر سارنگ کے قتل کیس میں بڑی پیشرفت سامنے آگئی، پولیس نے گاڑی برآمد کر لی جبکہ ملزمان کی نشاندہی بھی ہوگئی۔

کیس کے تفتیشی حکام نے بتایا کہ پولیس نے ڈاکٹر سارنگ کے قتل میں استعمال ہونے والی گاڑی برآمد کر لی، حملہ آوروں نے واردات کیلیے ملیر سے رینٹ کی گاڑی لی تھی۔

تفتیشی حکام نے یہ بھی بتایا کہ واردات میں ملوث دو ملزمان کی نشاندہی ہوئی ہے، مقتول اہلیہ کے ساتھ جس رکشے میں تھے اس کے ڈرائیور کو تلاش کیا جا رہا ہے، بیوہ کا ابتدائی بیان ریکارڈ کیا جا چکا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ مقتول کی اہلیہ نے بتایا کہ ڈاکٹر سارنگ گلستان جوہر اور کورنگی کے دو مختلف اسپتالوں میں نوکری کرتے تھے۔تفتیشی حکام کے مطابق ورثا نے تدفین کے بعد اب تک تفتیش میں معاونت فراہم نہیں کی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!