2 hours ago
ڈی ایچ اے فیز 6 امام بارگاہ کی مجلس کے اندر سوزوکی ٹکر سے متعدد عزادار زخمی
زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے
Webdesk
|
21 Jun 2026
کراچی: کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 6 کے امام بارگاہ میں دوران مجلس تیز رفتار سوزوکی گھس گئی، جس کے نتیجے میں متعدد عزادار زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق درخشہ تھانے کی حدود ڈی ایچ اے فیز 6 امام بارگاہ کی مجلس کے اندر سوزوکی کی ٹکر سے چھ افراد زخمی ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ گاڑی میں موجود افراد کو قانون نافذ کرنے والے اداروں نے گرفتار کرلیا ہے۔
Comments
0 comment