ڈیفینس فیز 6 امام بارگاہ واقعے کی زخمی 10 سالہ بچی دم توڑ گئی

ڈیفینس فیز 6 امام بارگاہ واقعے کی زخمی 10 سالہ بچی دم توڑ گئی

حادثے میں 12 افراد زخمی ہوئے جن میں خواتین بھی شامل ہیں۔
ڈیفینس فیز 6  امام بارگاہ واقعے کی زخمی 10 سالہ بچی دم توڑ گئی

Webdesk

|

22 Jun 2026

کراچی: ڈیفینس فیز 6 امام بارگاہ کے باہر تیز رفتار سوزوکی ٹکرانے کے واقعے میں زخمی 10 سالہ زنیرہ جان کی بازی ہار گئی، حادثے میں 12 افراد زخمی ہوئے تھے، پولیس کا کہنا ہے کہ ڈرائیور نشے میں تھا۔

تفصیلات کے مطابق شہر قائد کے علاقے ڈیفینس فیز 6 میں گزشتہ شب امام بارگاہ کے باہر تیز رفتار سوزوکی ٹکرانے کے واقعے میں زخمی ہونے والی 10 سالہ بچی زنیرہ دوران علاج دم توڑ گئی جو نجی اسپتال میں زیر علاج تھی۔

پولیس کے مطابق حادثے میں 12 افراد زخمی ہوئے جن میں خواتین بھی شامل ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق سوزوکی گاڑی میں سوار افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے، جس کی شناخت مومن کے نام سے ہوئی جبکہ گزشتہ روز موقع سے گرفتار کیے گئے دو افراد کا تعلق قصبہ کٹی پہاڑی اور دوسرے کا بنارس سے تھا، اب تک اس کیس میں گرفتار ملزمان کی تعداد تین ہوگئی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!