اڈیالہ جیل میں قیدی سے مبینہ اجتماعی جنسی زیادتی
Webdesk
|
23 May 2024
راولپنڈی: سینٹرل جیل اڈیالہ میں قیدی سے مبینہ اجتماعی جنسی زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے۔
ذرائع کے مطابق مبینہ جنسی زیادتی کا نشانہ بننے والے قیدی کی شناخت ریحان خان کے نام سے ہوئی جس کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا۔ قیدی سے اجتماعی زیادتی کا واقعہ 18 مئی کی رات 11 بجے پیش آیا تھا۔
مقدمے کے متن کے مطابق سینٹرل جیل میں قید ذاکر اللہ اور سائل نے مل کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔
ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل کو آگاہ کیا تو اگلی صبح سپرنٹنڈنٹ کے سامنے پیش کرنے کا کہا، اگلی صبح عدالت پیشی پر چلا گیا جہاں سے سزا پوری ہونے پر مجھے رہا کر دیا گیا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی جنوری میں اڈیالہ جیل میں قیدی کو مبینہ جنسی زیادتی کے بعد قتل کیا گیا تھا جس کا مقدمہ 4 ملزمان کے خلاف درج کیا گیا تھا۔
Comments
0 comment