دل دہلا دینے والا واقعہ، کراچی میں بیوی کا شوہر کی لاش کے ساتھ افسوسناک کام

دل دہلا دینے والا واقعہ، کراچی میں بیوی کا شوہر کی لاش کے ساتھ افسوسناک کام

خاتون نے والد کے ساتھ ملکر شوہر کو قتل کیا
دل دہلا دینے والا واقعہ، کراچی میں بیوی کا شوہر کی لاش کے ساتھ افسوسناک کام

ویب ڈیسک

|

28 Feb 2024

کراچی میں خاتون نے باپ کے ساتھ مل کر شوہر کو قتل کر کے لاش کچرا کنڈی میں پھینک دی۔

کراچی کے علاقے پی آئی بی تھانے کے اسٹیشن انویسٹی گیشن افسر کے مطابق مقتول فیضان کے قتل میں ملوث اس کی بیوی آرزو اور سسر نعیم کو گرفتار کر آلہ قتل (خنجر) برآمد کرلیا گیا ہے۔

مقتول گارڈن کا رہائشی تھا اور ویلڈنگ کا کام کرتا تھا۔ پولیس نے مقتول کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا۔ ابتدائی تحقیقات میں ملزمان نے پولیس کو بتایا کہ مقتول فیضان کو اس کی بیوی نے لسی میں نیند کی گولیاں دے کر بے ہوش کیا جس کے بعد ملزمہ اور اور اس کے والد نے چھریوں کے وار کرکے فیضان کو قتل کردیا۔ 

باپ اور بیٹی نے قتل کے بعد لاش کو کمبل میں لپیٹ کر موٹر سائیکل کے ذریعے پرانی سبزی منڈی لے جا کر کچرا کنڈی میں پھینک دیا تھا۔ 

خاتون آرزو نے پولیس کو بتایا کہ فیضان سے اُس کی شادی ڈیڑھ سال قبل ہوئی، مقتول مار پیٹ کرتا تھا جس کا اُس نے والد سے تذکرہ کیا تو دونوں نے پھر مل کر قتل کرنے کا منصوبہ بنا کر اس کو عملی جامع پہنایا۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!