1 hour ago
جنگ کا ایسے خاتمہ چاہتے ہیں کہ دشمن دوبارہ جارحیت کا نہ سوچے، عباس عراقچی
جب ہم کہتے ہیں کہ ہم جنگ بندی نہیں چاہتے ہیں، تو اس کی وجہ یہ نہیں ہے کہ ہم جنگ چاہتے ہیں۔
Webdesk
|
16 Mar 2026
تہران: ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ہم جنگ کا ایسے خاتمہ چاہتے ہیں کہ دشمن آئندہ کبھی بھی دوبارہ جارحیت کا نہ سوچے۔
ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ جب ہم کہتے ہیں کہ ہم جنگ بندی نہیں چاہتے ہیں، تو اس کی وجہ یہ نہیں ہے کہ ہم جنگ چاہتے ہیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ یہ جنگ اس طرح ختم ہونی چاہیے کہ ہمارے دشمن کبھی بھی ان حملوں کو دہرانے کے بارے میں نہ سوچیں کیونکہ انہوں نے اب دیکھا ہے کہ وہ کس قسم کی قوم کے ساتھ معاملہ کر رہے ہیں، جو اپنا دفاع کرے گی اور جہاں تک ضرورت ہو گی اس لڑائی کو آگے بڑھائے گی۔
Comments
0 comment