دن دہاڑے شہری کو لوٹ لیا گیا
ویب ڈیسک
|
9 Jul 2024
پیر کی سہ پہر کراچی میں دن کی روشنی میں ایک پٹرول پمپ پر مسلح ڈاکوؤں نے ایک نوجوان لڑکے کو لوٹ لیا۔
تفصیلات کے مطابق واقعہ ڈالمیا میں قائم پیٹرول پمپ پر پیش آیا ہے، سی سی ٹی وی ویڈیو میں موٹر سائیکل پر سوار دو مسلح ڈاکو نوجوان کو لوٹتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، جو اپنی موٹر سائیکل کی ٹینک میں ایندھن بھرنے کے لیے ایک پٹرول پمپ پر رکا۔
ویڈیو میں ڈاکووں کو واردات کے بعد آسانی سے موقع سے فرار ہوتے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ تاہم فیول اسٹیشن پر موجود کوئی بھی شخص اس شخص کی مدد کے لیے نہیں آیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈاکو متاثرہ شخص سے موبائل فون، نقدی اور بیگ چھین کر لے گئے۔ اسٹریٹ کرائمز میں اضافے نے کراچی کے شہریوں میں خوف اور عدم تحفظ کو جنم دیا ہے۔
https://dialoguepakistan.com/upload/media/entries/2024-07/08/robbers-1-1-1-33-92ededb3b6bc7628618da6eea5df9c94.mp4
کراچی میں رواں سال کے پہلے چھ ماہ میں ڈکیتی کی وارداتوں میں مزاحمت پر ڈاکوؤں کے ہاتھوں 80 کے قریب افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
ان واقعات نے شہر کی امن و امان کی صورتحال کے بارے میں تشویش پیدا کر دی ہے، بہت سے لوگوں نے ایسے جرائم کی روک تھام کے لیے حفاظتی اقدامات میں اضافے کا مطالبہ کیا ہے۔
دوسری جانب وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے اعلان کیا ہے کہ اگر کراچی میں ڈکیتی کی واردات میں کوئی شہری جان سے ہاتھ دھو بیٹھا تو تھانے کے ایس ایچ او کو معطل کر دیں گے۔
Comments
0 comment