15 hours ago
دوستی چھوڑنے پر خواتین ٹک ٹاکرز نے اپنی دوست کے گھر پر فائرنگ کروادی
مقدمہ مدعی کے مطابق ملزم احمد نے سوزین اور نمرہ کی ایماء پر گھر پر فائرنگ کی۔

Webdesk
|
29 Jun 2025
لاہور: دوستی چھوڑنے کی پاداش میںخواتین ٹک ٹاکرز نے اپنی سابقہ دوست کے گھر پر فائرنگ کروادی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ٹک ٹاکر سوزین اور نمرہ نے دوستی چھوڑنے پر اپنی دوست اجالا کے گھر پر فائرنگ کروائی، ہیئر پولیس نے ٹک ٹاکر سوزین اور نمبرہ اور اسکے ساتھی احمد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
پولیس کے مطابق دوستی چھوڑنے پر پہلے سوزین اور نمرہ نے دھمکیاں دیں اور پھر گھر پر فائرنگ کروائی، سوزین اور نمرہ اور انکے ساتھی کی گرفتاری کے لئے کوشیشیں جاری ہیں۔
ملزمان کی گرفتاری کے بعد مزید حقائق سامنے آئیں گے، فائرنگ کے واقعہ کا مقدمہ اجالا کے بھائی خبیب عباس کے بیان پر درج کرلیا گیا۔
مقدمہ مدعی کے مطابق ملزم احمد نے سوزین اور نمرہ کی ایماء پر گھر پر فائرنگ کی۔
Comments
0 comment