دیرینہ دشمنی پر اندھا دھند فائرنگ سے 5 افراد قتل

دیرینہ دشمنی پر اندھا دھند فائرنگ سے 5 افراد قتل

پولیس کے مطابق مرنے والوں میں عثمان ورک کا گن مین اور قریبی دوست بھی شامل ہیں
دیرینہ دشمنی پر اندھا دھند فائرنگ سے 5 افراد قتل

Webdesk

|

6 May 2025

گجرانوالہ: دیرینہ دشمنی کی بنیاد پر فائرنگ کرکے 5 افراد کو قتل کردیا گیا۔ایکسپریس نیوز کے مطابق گجرانوالہ کے علاقے تھانہ تتلے عالی کی حدود اڑتالی ورکاں میں دیرینہ عداوت نے خونیں رُخ اختیار کر لیا، جہاں ملزم عمران شیرو نے معمولی تلخ کلامی کے بعد فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہو گیا۔

فائرنگ میں جاں بحق ہونے والوں میں 28 سالہ عثمان ورک، 28 سالہ وقاص، 40 سالہ عمران عاشق، 18 سالہ عمر اور افضل شامل ہیں۔ علاوہ ازیں زخمی ہونے والے شخص کی شناخت گن مین سلمان کے طور پر ہوئی ہے جو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس کے مطابق مرنے والوں میں عثمان ورک کا گن مین اور قریبی دوست بھی شامل ہیں۔ واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ ایس پی صدر سمیت پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی اور لاشوں و زخمی کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔

دوسری جانب واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے آر پی او گجرانوالہ سے فوری رپورٹ طلب کر لی اور سی پی او گجرانوالہ کو ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم بھی جاری کر دیا ہے۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق سینئر پولیس افسران، فرانزک ٹیمیں اور بھاری نفری موقع پر موجود ہے، جہاں سے شواہد اکٹھے کر لیے گئے ہیں۔ سی پی او گجرانوالہ کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں اور انہیں جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!