خاتون کو نازیبا تصویر پر بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار

خاتون کو نازیبا تصویر پر بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار

ملزم کی شناخت ملزم محمد عقیل سے ہوئی جبکہ اس کا تعلق سانگھڑ سے ہے
خاتون کو نازیبا تصویر پر بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار

ویب ڈٰیسک

|

1 Dec 2023

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم سرکل نے نازیبا تصاویر پر خاتون کو بلیک میل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے ترجمان کے مطابق سرکل انچارج امجد عباسی کی نگرانی میں نوابشاہ ریلوے اسٹیشن پر کارروائی کی گئی جس کے دوران ایک ملزم کو گرفتار کیا گیا، جس کی شناخت ملزم محمد عقیل سے ہوئی جبکہ اس کا تعلق سانگھڑ سے ہے۔

ملزم نے شکایت کنندہ کی قابل اعتراض تصاویر واٹس ایپ پر شیئر کیں اور گزشتہ کئی ماہ سے قابل اعتراض مواد کی آڑ میں لڑکی کو بلیک میل بھی کیا۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزم کے قبضے سے موبائل فون برآمد ہوا جس میں خاتون کی قابل اعتراض ویڈیو تھی۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!