کراچی میں ایم کیو ایم کے دفتر پر فائرنگ سے تین کارکنان جاں بحق

کراچی میں ایم کیو ایم کے دفتر پر فائرنگ سے تین کارکنان جاں بحق

فائرنگ کا واقعے زمین کے تنازع پر پیش آیا، ایس ایس پی کیماڑی
کراچی میں ایم کیو ایم کے دفتر پر فائرنگ سے تین کارکنان جاں بحق

ویب ڈیسک

|

11 Dec 2023

شہر قائد کے علاقے مچھر کالونی میں ایم کیو ایم کے انتخابی دفتر پر فائرنگ کے نتیجے میں تین کارکنان جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق ماڑی پور مچھر کالونی کے قریب عمر خطاب مسجد کے سامنے مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے تین افراد کو قتل کردیا ،مقتولین کی شناخت سراج ، رئیس کے ناموں سے کی گئی ہے جبکہ تیسرے شخص کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔

ایس ایس پی کیماڑی عارف اسلم رائو کا کہنا ہے مسلح ملزمان اور مقتولین کے درمیان زمین کے معاملے پر کئی عرصے سے تنازع چل رہا تھا جن کے خلاف مقدمات بھی درج ہوئے ہیں۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر فائرنگ کے مرکزی ملزم نثار پٹھان کو ساتھی سمیت گرفتار کرلیا ہے ،جن کے قبضے سے رائفل اور پستول بھی تحویل میں لے لی گئی ہے۔ پولیس کو جائے وقوعہ سے پستول کے خول بھی ملے ہیں۔

پولیس کے مطابق سراج عرف سراجی اور نثار پٹھان کے درمیان ڈاکس تھانے کی حدود مچھر کالونی میں ایک پلاٹ پر کئی عرصے سے تنازع چل رہا تھا اور اسی تنازعے پر فائرنگ کا واقعہ رونما ہوا ہے جس کے نتیجے میں تین افراد کو قتل کیا گیا ہے۔

سراج عرف سراجی نے پچھلے دنوں ایم کیو ایم پاکستان میں شمولیت بھی اختیار کی تھی۔

آئی جی سندھ رفعت مختار راجہ نے کیماڑی کے علاقے مچھر کالونی میں فائرنگ کے نتیجے میں تین افراد کی ہلاکت پر نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی جنوبی اسد رضا سے تفصیلات طلب کرلی ہیں ، ڈی آئی جی سائوتھ اسد رضا کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہے ابتدائی اطلاعات کے مطابق فائرنگ کا واقعہ زمین پر قبضے کے معاملے پر پیش آیا ہے اور ملزمان کو گرفتار بھی کرلیا گیا ہے اس حوالے سے مزید تفتیش کی جارہی ہے ۔ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا ہے کہ سراج عرف سراجی کے خلاف  جیکسن ، منگھو پیر ، ڈاکس ، کے پی ٹی اور اسپیشلائزڈ انویسٹی گیشن یونٹ میں بھی 16  سے زائد مقدمات درج ہیں۔

دوسری جانب ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنونیئر انیس قائم خانی نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے مسلح افراد نے مقامی کارندوں کے ساتھ ملکر ہمارے کارکنان پر اندھا دھند فائرنگ کی ہے۔ ترجمان ایم کیو ایم نے بھی تین کارکنان کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!