افطاری کے وقت پڑوسیوں میں جھگڑا، فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق

افطاری کے وقت پڑوسیوں میں جھگڑا، فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق

فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد شدید زخمی بھی ہوئے ہیں
افطاری کے وقت پڑوسیوں میں جھگڑا، فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک

|

11 Mar 2025

خیبرپختونخوا کے ضلع چارسدہ میں افطار کے وقت پڑوسیوں کے جھگڑے کے دوران فائرنگ سے چار افراد جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق چارسدہ کے تھانہ ترناب کی حدود میں افطاری کے وقت ہمسایوں کے درمیان زبانی تکرار کے بعد ہاتھا پائی ہوئی اور معاملہ فائرنگ تک جا پہنچا۔

فائرنگ کے نتیجے میں ایک فریق کے چار افراد جاں بحق جبکہ دوسرے فریق کے دو لوگ زخمی ہوئے ہیں۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ ہمسایوں کے درمیان زبانی تکرار کے بعد فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ پولیس نے لاشوں اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کرلیے ہیں جبکہ ملزمان کی گرفتاری کیلیے چھاپے بھی مارے جارہے ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!