فیصل آباد میں سبق یاد نہ ہونے پر قاری کا بچے پر تشدد

فیصل آباد میں سبق یاد نہ ہونے پر قاری کا بچے پر تشدد

پولیس نے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے قاری کو گرفتار کرلیا
فیصل آباد میں سبق یاد نہ ہونے پر قاری کا بچے پر تشدد

ویب ڈیسک

|

26 Jul 2024

فیصل آباد میں ایک 14 سالہ لڑکے کومدرسہ کے قاری نے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے علاقے سیف آباد میں واقع مدرسے میں دلخراش واقعہ پیش آیا۔ واقعے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، جس میں ملزم کی شناخت قاری رضوان کے نام سے ہوئی جو  لڑکے کو بے دردی سے پیٹ رہا تھا۔

مدرسے کے دیگر طالب علموں نے بتایا کہ سبق یاد نہ کرنے پر قاری رضوان نے تشدد کا نشانہ بنایا اور ایسے واقعات معمول ہیں۔

نابالغ لڑکے کے والد راشد بشیر کی شکایت پر جامعہ غوثیہ رضویہ کے قاری کے خلاف تعزیرات پاکستان کی دفعہ 328 اے اور 506 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔ مقدمہ کے اندراج کے بعد ٹھیکری والا پولیس نے کمسن طالب علم پر تشدد کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

تاہم قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے مولوی کے وحشیانہ حملے کی وجہ نہیں بتائی گئی۔ پولیس کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق اقبال ڈویژن کے ایس پی عمران منیر سیفی بھی متاثرہ کے گھر گئے اور والد کو بیٹے کے لیے انصاف کی یقین دہانی کرائی۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!