گداگر خاتون سے پولیس اہلکار کی زیادتی، ملزم گرفتار
ملزم پولیس اہلکار نے روکنے اور ویڈیو بنانے والے شخص کو بھی فائرنگ کر کے زخمی کیا تھا۔

Webdesk
|
9 Feb 2025
لاہور کے علاقے مناواں میں گداگر خاتون کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والے پولیس اہلکار کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم پولیس اہلکار نے روکنے اور ویڈیو بنانے والے شخص کو بھی فائرنگ کر کے زخمی کیا تھا۔
ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کے مطابق اس واقعے میں ملوث پولیس اہلکار امجد تھانہ شفیق آباد میں تعینات تھا۔
ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کا کہنا ہے کہ جرم کے مرتکب پولیس اہلکار کے خلاف سخت قانونی اور محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔
Comments
0 comment