2 hours ago
گل پلازہ آتشزدگی، امدادی کارروائیاں تسلسل سے جاری ہیں، میئر کراچی
Webdesk
|
18 Jan 2026
کراچی: میئرکراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے گل پلازہ میں آتشزدگی واقعہ میں ہونے والے جانی نقصان پر اپنے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
میئر کراچی نے اپنے بیان میں کہا کہ واقعہ میں جانی نقصان پر شدید افسوس ہے، مشکل وقت میں غمزدہ لواحقین کے ساتھ کھڑے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ فائر بریگیڈ اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر موجود ہیں، امدادی کارروائیاں تسلسل سے جاری ہیں۔
بیرسٹر مرتضی وہاب نے بلدیہ عظمی کے تمام محکموں کو الرٹ رہنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہاکہ متاثرین کو ہر ممکن امداد اور فوری ریسکیو سروس فراہم کی جائے۔
چیف فائر آفیسر ہمایوں خان نے بتایا کہ ابتدا میں پانی کی کمی تھی تاہم اب واٹر ٹینکر موجود ہیں، میئر کراچی کی ہدایات کے بعد واٹر ٹینکر پانی فراہم کررہے ہیں۔
چیف فائر آفیسر کے مطابق 40 سے 50 فیصد تک آگ پر قابو پالیا گیا ہے، مکمل طور پر قابو پانے میں مزید وقت لگ سکتا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اس وقت عوام کا رش بہت زیادہ ہے اس لیے مشکلات درپیش ہیں، اس وقت بھی لوگ پلازہ میں پھنسے ہوئے ہیں جنہیں ریسکیو کیا جارہا ہے، کوشش کررہے ہیں کہ جانی نقصان کم سے کم ہو۔
Comments
0 comment