گن پوائنٹ پر نسلی بکرے چھیننے والے ملزمان گرفتار

گن پوائنٹ پر نسلی بکرے چھیننے والے ملزمان گرفتار

ملزمان نے سمن آباد سے اسلحے کے زور پر بکرے چھینے تھے
گن پوائنٹ پر نسلی بکرے چھیننے والے ملزمان گرفتار

ویب ڈیسک

|

31 May 2024

لاہور پولیس نے سمن آباد کے علاقے سے اسلحے کے زور پر قربانی کیلیے لائے گئے قیمتی بکرے اسلحے کے زور پر چھیننے والے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ڈی آئی جی عمران کشور نے واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آنے کے بعد ملزمان کی گرفتاری کی ہدایت کی تھی جس کے بعد پنجاب پولیس کے آرگنائزڈ کرائم یونٹ لاہور نے جدید ٹیکنالوجی اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو استعمال کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کیا۔

ملزمان کی شناخت ضمیر علی اور عامر کے ناموں سے ہوئی جو منظم گروہ چلاتے تھے اور انہوں نے تفتیش میں انکشاف کیا کہ اس سے قبل وہ دس وارداتیں کرچکے ہیں، گینگ کا سرغنہ ضمیر ہے۔

پولیس حکام نے ملزمان کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں مضبوط چالان کے ساتھ عدالت میں پیش کر کے سزا دلوائی جائے گی، ملزمان نے پولیس کو بتایا کہ انہوں نے بکرے فروخت کردیے ہیں تاہم پولیس بازیابی کیلیے اقدامات کررہی ہے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!