6 hours ago
گوجرانوالہ، سفاک شخص نے 6 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کر کے ماں کے ساتھ ملکر لاش گھر میں دفنا دی
پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا جو حال ہی میں جیل سے آیا ہے

ویب ڈیسک
|
23 Feb 2025
گجرانوالہ: واہنڈو کے علاقے میں سفاک درندے نے 6 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کر کے اپنی ماں کے ساتھ ملکر لاش دفنا دی۔
پولیس کے مطابق جھارا نامی ملزم نے ایمان فاطمہ نامی بچی کو اغوا اور پھر زیادتی کے بعد قتل کر کے گھر میں اپنی ماں کی مدد سے دفن کر دیا۔
بچی لاپتا ہونے کے بعد اس کے اہل خانہ ڈھونڈتے رہے، پولیس نے شک کی بنیاد پر پر ملزم جارا کو گرفتار کیا تو اس نے اقبال جرم کر لیا۔
ملزم کی نشاندہی پر پولیس نے ایمان فاطمہ کی لاش ملزم کے گھر سے برآمد کرلی ہے۔ پولیس کے مطابق جھارا چوری کے کئی مقدمات میں گرفتار تھا چند روز قبل ہی جیل سے رہا ہو کر ایا تھا۔
Comments
0 comment