غیرت کے نام پر خاتون ٹیچر قتل، وین سے اتار کر گولی ماری گئی
ویب ڈیسک
|
9 Jun 2024
خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے علاقے کاٹلنگ میں نامعلوم افراد نے وین سے اتار کر خاتون ٹیچر کو قتل کردیا۔
تفصیلات کے مطابق کاٹلنگ گورنمنٹ گرلز ہائی سیکنڈری اسکول قاسمی کی خاتون ٹیچر کو تازہ گرام چوک پر وین رکوا کر نیچے اتارا گیا اور پھر ملزمان نے فائرنگ کردی۔
مسلح افراد نے خاتون کو چار گولیاں ماریں جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئیں۔ واقعے کے وقت جائے وقوعہ پر بھگدڑ مچی جبکہ ملزمان بھی باآسانی فرار ہوگئے۔
پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی کہ خاتون نے نو ماہ قبل عدالت میں شادی کی تھی جس پر اُس کے اہل خانہ ناراض بھی تھے۔ پولیس نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ خاتون کو غیرت کے نام پر قتل کیا گیا ہے۔
مقتولہ کے شوہر نے اپنے سسرالیوں پر شک ظاہر کیا اور پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں بھی شامل تفتیش کیا جائے۔
Comments
0 comment