5 hours ago
گیس کی قیمت میں بڑے اضافے کا مکان
ویب ڈیسک
|
29 Oct 2025
ملک بھر میں گیس کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑے اضافے کا امکان پیدا ہوگیا ہے، کیونکہ سوئی ناردرن اور سوئی سدرن کمپنیوں نے اوگرا (OGRA) کو گیس ٹیرف میں 28 فیصد تک اضافہ کرنے کی درخواستیں جمع کرا دی ہیں۔
ذرائع کے مطابق اوگرا سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ (SNGPL) کی درخواست پر 7 نومبر جبکہ سوئی سدرن گیس کمپنی (SSGC) کی درخواست پر 11 نومبر کو الگ الگ سماعت کرے گا۔
دستاویزات کے مطابق سوئی سدرن نے سندھ اور بلوچستان کے لیے گزشتہ مالی سال کے بقایاجات کو شامل کرتے ہوئے 22 فیصد تک گیس ٹیرف میں اضافے کی تجویز دی ہے۔
اسی طرح سوئی ناردرن نے اسلام آباد، پنجاب اور خیبر پختونخوا کے صارفین کے لیے 28.62 فیصد اضافے کی درخواست کی ہے۔
کمپنی نے اوسطاً 189 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافے کا مطالبہ کیا ہے، جبکہ ایل این جی سروس چارجز کی مد میں مزید 316 روپے 64 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو وصول کرنے کی اجازت بھی مانگی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ گیس نرخوں میں مجوزہ اضافے کی منظوری کی صورت میں گھریلو اور صنعتی صارفین دونوں کے بلوں میں نمایاں اضافہ متوقع ہے، جب کہ اوگرا فیصلے کے بعد نئی قیمتوں کا اطلاق آئندہ سہ ماہی میں کیا جائے گا۔
Comments
0 comment