حافظ قرآن ٹیچر کو قتل کرنے والا ملزم چار ماہ بعد گرفتار

ویب ڈیسک
|
24 Mar 2025
پشاور: چھوٹا لاہور پولیس نے حافظ قرآن اور گورنمنٹ اسکول کھنڈہ کے ٹیچر کے اندھے قتل میں ملوث مرکزی ملزم عثمان عرف غوگ کا سراغ لگا کر گرفتار کرلیا۔
ڈی پی او آفس کے مطابق چار مہینے پہلے گورنمنٹ پرائمری سکول کھنڈہ کے پی ایس ٹی ٹیچر اور حافظ قرآن مسمی حسن فراز سکنہ کھنڈہ کو نامعلوم افراد نے رات کے اندھیرے میں کدال کے وار کر کے تشدد اور تیز دھار آلہ سے گلا کاٹ کر بے دردی سے قتل کر دیا تھا۔
تھانہ چھوٹا لاہور میں نامعلوم ملزمان کے خلاف فقیر شیر کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا تھا، پولیس کی تفتیشی ٹیم نے جدید سائنسی خطوط پر تفتیش کرتے ہوئے ملزم عثمان عرف غوگ ساکن کنھڈہ کو گرفتار کرلیا۔
جس نے ابتدائی تفتیش کے دوران اعتراف جرم کرتے بتایا ہے کہ مقتول کو سابقہ عداوت پر قتل کیا۔
Comments
0 comment