ہاکس بے کے مقام پر نہاتے ہوئے 5 افراد ڈوب گئے

ہاکس بے کے مقام پر نہاتے ہوئے 5 افراد ڈوب گئے

ہاکس بے سمندر میں ڈوبنے کا واقعہ سینڈزپٹ ہٹ نمبر این 104 کے قریب پیش آیا
ہاکس بے کے مقام پر نہاتے ہوئے 5 افراد ڈوب گئے

Webdesk

|

23 Jul 2024

 کراچی: ہاکس بے سینڈزپٹ کے مقام پر نہاتے ہوئے 5 افراد سمندر میں ڈوب گئے۔

ابتدائی تفصیلات کے مطابق ہاکس بے سمندر میں ڈوبنے کا واقعہ سینڈزپٹ ہٹ نمبر این 104 کے قریب پیش آیا۔ پولیس نے بتایا کہ سمندر پر پکنک منانے کی غرض سے آنے والے افراد ڈوبے ہیں۔

پولیس کے مطابق ڈوبنے والوں میں چار خواتین اور ایک مرد شامل تھا، خواتین کی شناخت اسما، صہائی، زیب اور نورین کے ناموں سے ہوئی جبکہ ارشاد نامی شخص کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردگیاہے۔

علاوہ ازیں ریسکیو حکام نے دعویٰ کیا کہ تمام افراد کو سمندر سے باہر نکال لیا گیا جبکہ ایک خاتون اور مرد کی حالت تشویشناک ہے اور انہیں بذریعہ ایمبولنس اسپتال روانہ کردیا گیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل اطلاعات موصول ہوئی تھی کہ ڈوبنے والوں میں سے 4 افراد کو بچا لیا گیا جبکہ 2افراد کی تلاش جاری ہے۔

خیال رہے کہ موسم گرما کے دو ماہ جون اور جولائی میں سمندر میں طغیانی ہوتی ہے جس کے باعث اونچی لہریں بنتی ہیں اور اس عرصے میں شہریوں کی بڑی تعداد ساحل سمندر کا رخ بھی کرتے ہیں اور متعدد افسوسناک واقعات رونما ہوتے ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!