8 hours ago
ہاکس بے کے قریب سمندر کی بے رحم موجوں نے نوجوان کی جان لے لی

Webdesk
|
29 Jun 2025
کراچی میں ہاکس بے سینڈزپٹ کے قریب سمندرمیں نہاتے ہوئے ایک نوجوان ڈوب کرجاں بحق ہوگیا۔
رپورٹ کے مطابق سمندرمیں نہانے پرعائد پابندی کے باوجود ہاکس بے سینڈزپٹ ہٹ نمبر98 کے قریب ایک نوجوان سمندرمیں نہاتے ہوئے ڈوب گیا جسے موقع پرموجود لائف گارڈ کی جانب سے ریسکیوکیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق نوجوان کوتشویشناک حالت میں ہمالیہ کے قریب واقع اسپتال منتقل کیا گیا نوجوان دران علاج دم توڑگیا، متوفی نوجوان کی شناخت 22 سالہ ثاقب ولد علی کے نام سے کی گئی، متوفی نوجوان اورنگی ٹاون نمبر پانچ کا رہائشی تھا۔
سینڈزپٹ چوکی انچارج اے ایس آئی ذوالقرنین نے بتایا کہ متوفی نوجوان صبح ساڑھے کیبجے اپنے 3دوستوں کے ہمراہ ہاکس بے سینڈزپٹ کے مقام پر پہنچا تھا۔
نوجوانوں کی جانب سے کوئی ہٹ بک نہیں کرایا گیا تھا ، چاروں نوجوان اپنے موٹر سائیکل ساحل سمندر کے قریب کھڑی کرکے سمندرمیں نہانے چلے گئے۔
اسی دوران ایک نوجوان تیزلہروں کے باعث ڈوب گیا جسے موقع پرموجود لائف گارڈ نے ریسکیو کیا اورنوجوان کوفوری ہمالیہ اسپتال منتقل کیا گیا۔اسپتال میں نوجوان دوران علاج دم توڑگیا، پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد متوفی نوجوان کی لاش ورثا کے حوالے کردی۔
Comments
0 comment