حکومت نے پیٹرول کی قیمت کے حوالے سے اعلان کردیا

حکومت نے پیٹرول کی قیمت کے حوالے سے اعلان کردیا

وزارت خزانہ نے نوٹی فکیشن جاری کردیا
حکومت نے پیٹرول کی قیمت کے حوالے سے اعلان کردیا

ویب ڈیسک

|

15 Mar 2024

وفاقی حکومت نے اگلے پندرہ دن کیلئے ڈیزل کی قیمت میں کمی جبکہ پٹرول کی قیمت برقرار رکھنے کا اعلان کردیا۔

وزارتِ خزانہ کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا ہے، نوٹی فکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 1.77روپے فی لیٹر کمی کردی گئی ہے۔

حالیہ کمی کے بعد ڈیزل کی قیمت 285 روپے 56 پیسے فی لیٹر پر پہنچ گئی جبکہ پیٹرول کا ریٹ 279 روپے 75 پیسے پر برقرار رہے گا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق قیمتوں کا اطلاق رات بارہ بجے سے اگلے پندرہ روز کے لیے ہوگا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!