9 hours ago
حکومت نے سیکیورٹی خدشات پر موبائل سروس بند کردی
 
 
  ویب ڈیسک
|
31 Oct 2025
بلوچستان حکومت نے سیکیورٹی خدشات کے باعث کوئٹہ میں 24 گھنٹوں کے لیے موبائل انٹرنیٹ سروسز معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق صوبائی حکام کی جانب سے 30 اکتوبر کو وزارت داخلہ کو ایک سرکاری مراسلہ ارسال کیا گیا، جس میں کوئٹہ بھر میں تھری جی اور فور جی سروسز کی عارضی معطلی کی درخواست کی گئی تھی۔ یہ بندش 30 اکتوبر کی رات 12 بجے سے نافذ العمل ہوگی۔
مراسلے میں کہا گیا کہ یہ فیصلہ علاقے میں امن و امان کی صورتحال اور سیکیورٹی خطرات کے پیش نظر کیا گیا ہے۔
بلوچستان میں حالیہ مہینوں کے دوران دہشت گردی اور عسکریت پسندوں کی کارروائیوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس کے باعث حکام نے احتیاطی اقدامات مزید سخت کردیے ہیں۔
یہ پہلا موقع نہیں کہ صوبے میں انٹرنیٹ سروسز معطل کی گئی ہوں۔ اس سے قبل اگست میں بھی سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر موبائل ڈیٹا سروسز دو ہفتوں سے زائد عرصے تک بند رہیں، جنہیں بعد ازاں 21 اگست کو بلوچستان ہائی کورٹ کے حکم پر بحال کیا گیا تھا۔




 
 
 
                                     
                                     
                                     
                                     
                                     
                                     
                                     
                                     
                                     
                                    
Comments
0 comment