ہری پور میں زیادتی کا شکار پانچ سالہ بچی آیت نور کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

ہری پور میں زیادتی کا شکار پانچ سالہ بچی آیت نور کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

گرفتار 3 ملزمان نے مجسٹریٹ کے سامنے آیت نور کو زیادتی کے بعد پھینکنے کا اعتراف کیا۔
ہری پور میں زیادتی کا شکار پانچ سالہ بچی آیت نور کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

Webdesk

|

25 Aug 2026

ہری پور: ہری پور میں درندگی کا شکار ہونے والی پانچ سالہ آیت نور کا نماز جنازہ کھاد فیکٹری کے گراونڈ میں ادا کر دی گئی، ہزاروں کی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی۔

ہری پور میں سولہ روز قبل آیت نور گھر سے کھیلنے کے لیے نکلی اور لاپتہ ہو گئی، بچی کی پندرہ روز بعد ایک کنویں سے نعش ملی، شہر کی فضا سوگوار ہو گئی، ہر انکھ اشکبار ہوئی، شہری دھاڑیں مار کر روتے رہے۔

سی سی ٹی وی فوٹیج سے آیت نور کے اغوا میں پانچ ملزم شناخت کر لیے گئے، تین ملزمان پولیس نے گرفتار کر لیے، دو ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

گرفتار 3 ملزمان نے مجسٹریٹ کے سامنے آیت نور کو زیادتی کے بعد پھینکنے کا اعتراف کیا۔

 پولیس کی مختلف ٹیمیں گزشتہ پانچ روز سے مختلف مقامات پر سرچ اپریشن کر رہی ہیں۔ہری پور ڈسٹرکٹ بار نے آج یوم سوگ کا اعلان کر دیا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!