جہلم میں فائرنگ، کالعدم تنظیم کا اہم کمانڈر جاں بحق

ویب ڈیسک
|
16 Mar 2025
جہلم میں ویگو ڈاکے میں سوار کالعدم تنظیم کے اہم کمانڈر کو نشانہ بنایا گیا ہے تاہم حافظ سعید کے حوالے سے خبریں حقائق پر مبنی نہیں ہیں۔
مقامی میڈیا نے رپورٹ کیا کہ ایک کالعدم تنظیم کا ایک اہم کمانڈر، جس کی شناخت ابو قتال (اصل نام: ضیاء الرحمان) کے نام سے ہوئی ہے، منگلا جہلم روڈ پر گھات لگا کر کیے گئے حملے میں اپنے مسلح گارڈ کے ساتھ گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔
اطلاعات کے مطابق یہ حملہ اس وقت ہوا جب ابو قتال اپنی کالی جیپ میں سفر کر رہے تھے۔ موٹرسائیکل پر سوار حملہ آور نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں کمانڈر اور اس کا گارڈ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔
ذرائع نے دعویٰ کیا کہ مشتبہ حملہ آور کو واقعے کے فوراً بعد گرفتار کرلیا گیا۔ تاہم گرفتاری کے حوالے سے کوئی سرکاری تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔
ابو قتال کے ایک سابق ساتھی نے الزام لگایا کہ یہ قتل ہندوستان کی انٹیلی جنس ایجنسی، ریسرچ اینڈ اینالیسس ونگ (را) سے منسوب ایک جاری ٹارگٹڈ مہم کا حصہ تھا۔
ذرائع کے مطابق ابو قتال کالعدم جماعت الدعوہ کا کمانڈر تھا اور وہ میر پور آزاد کشمیر کوٹلی میں ذمہ داریاں انجام دے چکا تھا۔
Comments
0 comment