جناح اسپتال سے خطرناک قیدی پولیس کو چکمہ دے کر فرار

جناح اسپتال سے خطرناک قیدی پولیس کو چکمہ دے کر فرار

پولیس نے فرار ہونے والے قیدی کی تلاش شروع کر دی ۔
جناح اسپتال سے خطرناک قیدی پولیس کو چکمہ دے کر فرار

Webdesk

|

17 Nov 2024

کراچی: جناح اسپتال سے ڈسٹرکٹ جیل ملیر کا قیدی فرار ہوگیا ، قیدی آغا سلمان کو کورٹ پولیس علاج کی غرض سے جناح اسپتال لائی تھی جہاں وہ واش روم جانے کا بہانہ بنا کر کھڑکی سے کود کر فرار ہوگیا ۔

 پولیس کے مطابق مبینہ طور پر غفلت کے مرتکب پولیس اہلکار خرم شہزاد کو حراست میں لے لیا گیا ہے ، فرار قیدی کو کچھ عرصہ قبل شاہ لطیف پولیس نے گرفتار کیا تھا جس کے خلاف شاہ لطیف ٹان تھانے میں مختلف نوعیت کے مقدمات درج ہیں ۔

 ایس ایچ او صدر عمران زیدی نے بتایا کہ پولیس نے قیدی کے فرار کو مقدمہ کورٹ پولیس کے کمپنی کمانڈر کی مدعیت میں درج کرلیا ہے جبکہ پولیس نے فرار ہونے والے قیدی کی تلاش شروع کر دی ۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!