جانور پر ظلم کا ایک اور واقعہ، جاگیردار نے گدھے کی ریڑھ کی ہڈی توڑ دی

جانور پر ظلم کا ایک اور واقعہ، جاگیردار نے گدھے کی ریڑھ کی ہڈی توڑ دی

واقعہ وزیر آباد میں پیش آیا ہے، مقدمہ درج ہونے کے باوجود ملزم گرفتار نہیں ہوسکا
جانور پر ظلم کا ایک اور واقعہ، جاگیردار نے گدھے کی ریڑھ کی ہڈی توڑ دی

Webdesk

|

9 Jul 2024

پاکستان میں جانوروں پر ظلم کا ایک اور واقعہ وزیر آباد میں پیش آیا ہے جہاں جاگیردار نے معمولے جھگڑے پر گدھے کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنا کر اُس کے کان کاٹے اور ریڑھ کی ہڈی توڑ دی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ لرزہ خیز واقعہ اس وقت پیش آیا جب خاتون  کا گدھا غلطی سے  کھیت میں گھس گیا تھا، اس کے بعد اویس گجر نامی سفاک شخص نے گدھے کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔

گدھے کے مالک نے ملزم کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ گدھی کے ساتھ اُس کا بچہ بھی تھا اُسے بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف معصوم جانور پر وحشیانہ تشدد کرنے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

یہ دل دہلا دینے والا واقعہ پاکستان میں جانوروں پر ہونے والے ظلم کے سلسلے کا تازہ ترین واقعہ ہے۔ اس سے قبل 2 جولائی کو جھنگے میں ایک جاگیردار نے ایک گدھے کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا اور غلطی سے اس کے کھیت میں گھسنے پر اس کی ٹانگیں توڑ دی تھیں۔

اسی طرح کے ایک واقعے میں 16 جون کو حیدرآباد میں ایک گدھے کے مالک نے دوسرے گدھے سے لڑائی کے بعد غصے میں اپنے گدھے کی ٹانگ کاٹ دی تی۔

جانور کو علاج کے لیے کراچی منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ 23 جون کو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ اس سے قبل 8 جون کو ایک شخص نے اپنے کھیت میں داخل ہونے والے آوارہ گدھے کے دونوں کان کاٹ دیے تھے۔

ایک روز قبل راولپنڈی میں جانور کے مالک سے معمولی جھگڑے پر بااثر افراد نے ایک حاملہ گدھی کو گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔

جانوروں پر ظلم کے ایک اور واقعے میں 15 جون کو سانگھڑ میں ایک جاگیردار نے چھ ملازمین کے ساتھ مل کر ایک اونٹ کو تشدد کا نشانہ بنایا اور تیز دھار آلے سے اس کی ٹانگ کاٹ دی تھی۔

اس کے بعد 29 جون کو عمرکوٹ، سندھ میں ایک مادہ اونٹ مردہ پائی گئی جس کے چاروں اعضاء کٹے ہوئے تھے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!