کراچی میں سرد ترین رات ریکارڈ، پارہ نیچے گر گیا
کراچی میں درجہ حرارت 11.8 ڈگری سینٹی گریڈ تک نیچے گر گیا
ویب ڈیسک
|
8 Dec 2023
کراچی: شہر میں جمعے کو رواں سیزن کی اب تک کی سرد ترین رات ریکارڈ ہوئی،صبح کے وقت کم سے کم پارہ 13.5 ڈگری ریکارڈ ہوا،جناح ٹرمینل پر درجہ حرارت 11.8 ڈگری رہا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سرکاری ڈیٹا مرتب کرنے کے حامل ویدر اسٹیشن پر جمعے کی صبح شہر کا کم سے کم پارہ 13.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا.
محکمہ موسمیات کے مطابق جناح ٹرمینل پر پارہ مذید کمی سے 11.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔
محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر کی پیش گوئی کے مطابق آج(ہفتہ)/ اتوار کو کم سے کم پارہ 12 ڈگری تک گرسکتا ہے،آئندہ چند روز کے دوران دن کے وقت موسم خشک اور رات میں خنک اور سرد ریکارڈ ہوسکتا ہے۔
آج صبح شہر کی فضاوں پر ہلکی دھند چھانے کا امکان ہے،جس کے نتیجے میں حدنگاہ متاثر ہوسکتی ہے۔
Comments
0 comment