کار ساز حادثہ کیس میں اہم پیش رفت، ملزمہ نتاشا کے خلاف ایک اور سیکشن کا اضافہ
Webdesk
|
2 Sep 2024
کراچی: کار ساز حادثے کی ملزمہ نتاشا کے خلاف مقدمے میں موٹر وہیکل کی دفعہ سوشامل کردی گئی، یہ دفعہ کسی نشے کے دوارن ڈرائیونگ کرنے پر لگتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کار ساز حادثہ کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ، ملزمہ نتاشا کے خلاف مقدمے میں ایک اورسیکشن کا اضافہ کردیا گیا۔
پولیس حکام نے بتایا کہ تفتیشی پولیس نے ایف آئی آرمیں موٹروہیکل کی دفعہ 100کو شامل کردیا ہے، سیکشن 100 شراب یادیگر نشے کے زیر اثر ڈرائیونگ پر لگتی ہے۔
ملزمہ نتاشا کی میڈیکل رپورٹ میں آئس نشے کے شواہد ملے تھے اور میڈیکل رپورٹ کے بعد نتاشاکیخلاف نشے کامقدمہ درج ہوا تھا۔
یاد رہے ملزمہ نتاشا کی میڈیکل رپورٹ سامنے آئی تھی ، رپورٹ ڈائریکٹر لیبارٹریز اینڈ کیمیکل ایگزامنر گورنمنٹ آف سندھ نے جاری کی تھی۔
جس میں ملزمہ نتاشا کے نشے میں ہونے کا انکشاف ہوا تھا، میڈیکل رپورٹ میں لکھا تھا کہ یورین رپورٹ میں واضح طور پر میتھافیٹامائن آئس نشے کا پتا چلا ہے۔
خیال رہے ملزمہ مرکزی مقدمے میں عدالتی ریمانڈ پر جیل میں ہے، ملزمہ نتاشا کے خلاف میڈیکل رپورٹ کی بنیاد پر گزشتہ روز امتناع منشیات ایکٹ کے تحت نیا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
Comments
0 comment