کراچی : بھارتی خفیہ ایجنسی را کے دو انتہائی خطرناک کارندے گرفتار

کراچی : بھارتی خفیہ ایجنسی را کے دو انتہائی خطرناک کارندے گرفتار

گرفتار کیے گئے ملزمان تربیت یافتہ دہشت گرد اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہیں
کراچی : بھارتی خفیہ ایجنسی را کے دو انتہائی خطرناک کارندے گرفتار

Webdesk

|

6 May 2024

کراچی : شہر قائد کے علاقے کورنگی کی پولیس نے بھارت کی خفیہ ایجنسی را سے تعلق رکھنے والے دو انتہائی خطرناک ملزمان کی گرفتاری کا دعوی کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اس بڑی کارروائی اور گرفتاریوں کے حوالے سے ایس ایس پی کورنگی حسن سردار نے بتایا کہ پولیس اور حساس اداروں نے تکنیکی بنیادوں پر کورنگی صنعتی ایریا میں مشترکہ ٹارگیٹڈ کارروائی کی جس میں کراچی میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے دو انتہائی ہائی پروفائل دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا۔

ایس ایس پی کے مطابق گرفتار کیے گئے ملزمان تربیت یافتہ دہشت گرد اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہیں۔ جن کے قبضے سے دو دستی بم، ایک نائن ایم ایم پستول اور گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت خاور حسین ولد عبدالغنی اور جابر ولد مشتاق کے ناموں سے ہوئی ہے جنہوں نے ابتدائی تفتیش میں اہم انکشافات کیے اور بتایا کہ وہ بیرون ملک کے ذریعے ملنے والے ٹارگٹ کی ریکی کر کے تصاویر و تفصیلات بھیجتے تھے۔

ایس ایس پی نے بتایا کہ ملزمان کو یہ کام کرنے پر مختلف غیر ملکی بینک اکانٹس کے ذریعے لاکھوں روپے بھی موصول ہوئے۔ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہیں اور مزید اہم انکشافات بھی متوقع ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!