1 hour ago
کراچی، 16 سالہ لڑکی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا پڑوسی گرفتار، ’شیطان نے بہکایا، اللہ کیلیے معاف کردیں‘

ویب ڈیسک
|
1 Aug 2025
کراچی کے علاقے کھوکھراپار میں 10 جولائی کو ایک گھر کے باہر سے ملنے والی 16 سالہ لڑکی اریبہ کے ریپ اور قتل کا معمہ حل ہو گیا۔
پولیس نے مرکزی ملزم محمد حذیفہ کو گرفتار کر لیا ہے جس نے اپنے گھناؤنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے۔
پولیس کے مطابق، ملزم محمد حذیفہ نے اعتراف کیا ہے کہ اس نے 10 جولائی کو اریبہ کو ریپ کا نشانہ بنایا اور جب اس نے شور مچانے کی کوشش کی تو اس نے اپنا ہاتھ اس کے منہ پر رکھ دیا، جس کے نتیجے میں وہ دم گھٹنے سے ہلاک ہو گئی۔
ملزم نے بتایا کہ اریبہ اس کی پڑوسی تھی اور وہ اپنی سہیلی کے بارے میں پوچھنے اس کے گھر آئی تھی۔ حذیفہ نے اقرار کیا کہ جب گھر خالی تھا تو وہ "شیطان کے بہکاوے میں" آ کر عریبہ کے ساتھ جنسی زیادتی کر بیٹھا۔
پولیس کے مطابق، کھوکھراپار تھانے میں قتل کا مقدمہ درج کیا گیا تھا
میڈیکل رپورٹ سے بھی لڑکی کے ساتھ زیادتی ثابت ہوئی تھی، جس کے بعد پولیس نے 20 سے زائد افراد کے ڈی این اے ٹیسٹ کروائے۔ پولیس نے شک کی بنیاد پر ملزم کو حراست میں لیا جس نے بعد ازاں اپنے جرم کا اعتراف کر لیا۔
ملزم نے پولیس کے سامنے اپنے افعال پر "گہری شرمندگی" کا اظہار کرتے ہوئے معافی کی التجا کی اور کہا کہ وہ آئندہ ایسا جرم نہیں کرے گا۔
پولیس نے ملزم کے خلاف دفعہ 164 کے تحت بیان ریکارڈ کر کے اسے عدالت میں پیش کیا، جہاں عدالت نے ملزم کو قصوروار قرار دیتے ہوئے جیل بھیج دیا۔
واضح رہے کہ 16 سالہ مقتولہ عریبہ دو بہن بھائیوں میں بڑی تھی۔
Comments
0 comment