10 hours ago
کراچی، بھینس کا تازہ دودھ پینے والے 6 افراد حالت غیر میں اسپتال پہنچ گئے
ویب ڈیسک
|
11 Jan 2025
شہر قائد کے علاقے بھینس کالونی میں بھینس کا تازہ دودھ پینے سے 6 شہریوں کی حالت غیر ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق سکھن بھینس کالونی میں اپنے ہی باڑے کا دودھ پینے سے 6 افراد کی حالت بگڑ گئی جنھیں نیم بے ہوشی کی حالت میں جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔
ابتدائی طور پر پولیس کو بتایا گیا ہے کہ متاثرہ افراد گوالے ہیں جو باہر سے کھانا کھا کر واپس باڑے پر آئے تھے بعدازاں انھوں نے باڑے میں رکھا ہوا دودھ پی لیا جو کہ شبہ ہے کہ مضر صحت تھا اور اس کے پینے سے ان کی حالت بگڑی ہے۔
پولیس کے مطابق گوالوں کی اطلاع ملتے ہیں پولیس اور ریسکیو کا عملہ موقع پر پہنچا اور دودو و دیگر اشیا کو تحویل میں لے لیا۔
چھیپا حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ میں 5 افراد کی شناخت 20 سالہ ظہیر ، 30 سالہ غلام شبیر ، 22 سالہ منیر ، 60 سالہ صدیق اور 22 سالہ عبدالمجیب کے ناموں سے ہوئی جبکہ چھٹے شخص کی فوری شناخت نہیں ہوسکی۔
پولیس نے واقعے کی مزید تحقیقات شروع کردی ہے۔
Comments
0 comment