10 hours ago
کراچی، ڈکیت اپارٹمنٹ میں بھی داخل ہونے لگے، مکینوں نے واردات ناکام بنادی

ویب ڈیسک
|
1 Mar 2025
فیڈرل بی ایریا بلاک 16 میں قائم اپارٹمنٹ صغیر سینٹر میں داخل ہونے والے تین ڈکیتوں کو ملزمان نے پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنا کر پولیس کے حوالے کردیا۔
تفصیلات کے مطابق صغیر سینٹر فلیٹ میں تین ڈکیت واردات کی نیت سے داخل ہوئے اور ایک اپارٹمنٹ میں داخل ہوگئے۔
مکینوں کو ڈکیتوں کا علم ہوا تو سب نے انہیں گھیر لیا جس کے بعد مکینوں نے اسلحہ چھین کر انہیں تشدد کا نشانہ بنایا۔
اس دوران پولیس کو اطلاع ملی تو جوہر آباد کی نفری موقع پر پہنچی اور پھر مکینوں سے مذاکرات کے بعد ڈکیتوں کو قانونی کارروائی کیلیے تھانہ جوہر آباد منتقل کیا۔
پولیس کے مطابق ایک ملزم سے پستول برآمد ہوا تاہم تینوں نے دوران تفتیش ڈکیتی کی واردات کا انکشاف کیا ہے۔
پولیس نے ملزمان کا کریمنل ریکارڈ چیک کرنے کیلیے بھی بھیج دیا ہے۔
Comments
0 comment