کراچی: ڈمپر نے ایک اور موٹرسائیکل سوار کو کچل ڈالا

کراچی: ڈمپر نے ایک اور موٹرسائیکل سوار کو کچل ڈالا

کراچی کی سڑکوں پر ہیوی ٹریفک کا خونی کھیل جاری ہے،
کراچی: ڈمپر نے ایک اور موٹرسائیکل سوار کو کچل ڈالا

Webdesk

|

15 May 2025

 کراچی:  خونی ڈمپر نے ایک اور موٹرسائیکل سوار شہری کی جان لے لی، رات سے اب تک مختلف ٹریفک حادثات میں جاں بحق افراد کی تعداد7 ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کی سڑکوں پر ہیوی ٹریفک کا خونی کھیل جاری ہے، سپر ہائی وے صنعتی ایریا میں ڈمپر کی ٹکر سے ایک اور موٹرسائیکل سوار شخص جاں بحق ہوگیا۔

ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ جاں بحق شخص کی شناخت محمد امان کے نام سے ہوئی تاہم جاں بحق شخص کی لاش عباسی شہید اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔شہر میں رات سے اب تک مختلف ٹریفک حادثات میں جاں بحق افراد کی تعداد7 ہوگئی۔

 ٹریفک حادثات میں جاں بحق ہونے والوں میں میاں بیوی بھی شامل ہیں۔حادثات کلفٹن،سائٹ ایریا،لیاری ایکسپریس وے،کورنگی کراسنگ میں پیش آئے۔

 ریسکیو ذرائع کے مطابق کورنگی کراسنگ کے قریب ،تیز رفتارگاڑی کی ٹکر سے راہگیر جاں بحق ہوا جبکہ صبح سپر ہائی وے پر حادثے میں زخمی ہونے والا شخص دوران علاج دم توڑ گیا۔

سائٹ ایریا میں کوسٹر نے ایک موٹر سائیکل کو ٹکر ماری تھی، جس پر سوار میاں بیوی جاں بحق ہو گئے، یہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا تھا تاہم پولیس نے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا تھا۔

کلفٹن میں ضیا اسپتال کے قریب ایک افسوسناک ٹریفک حادثے میں ٹریلر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار شخص جاں بحق ہوگیا۔حادثہ اتنا خوفناک تھا کہ ٹریلر کی زوردار ٹکر سے موٹر سائیکل نوجوان کا سر تن سے جدا ہو گیا، جس کے باعث اس کی موقع پر ہی موت واقع ہو گئی۔

چھیپا فائونڈیشن کے مطابق جاں بحق شخص کی لاش کو جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس کے مطابق متوفی کی شناخت 42 سالہ منیر احمد کے نام سے کی گئی ہے۔

 حادثے کے بعد ٹریلر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا، تاہم پولیس نے ٹریلر کو قبضے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ایس ایچ او ریاض نیازی نے کہاکہ کلفٹن حادثے کے بعد فرار ہونے والے ڈرائیور کا سراغ لگا لیا ہے ، جلد گرفتار کر لیں گے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!