کراچی، ڈیفنس میں بگٹی قبیلے کے دو افراد میں تصادم، اکبر بگٹی کے پوتے سمیت 5 جاں بحق

کراچی، ڈیفنس میں بگٹی قبیلے کے دو افراد میں تصادم، اکبر بگٹی کے پوتے سمیت 5 جاں بحق

تصادم بگٹی قبیلے کے دو گروپس میں ہوا
کراچی، ڈیفنس میں بگٹی قبیلے کے دو افراد میں تصادم، اکبر بگٹی کے پوتے سمیت 5 جاں بحق

ویب ڈیسک

|

26 Jul 2024

شہر قائد کے علاقے ڈیفنس کے خیابان نشاط پر دو گروپوں میں مسلح تصادم کے نتیجے میں پانچ افراد جاں بحق ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق مرنے والوں میں اکبر بگٹی کا پوتا بھی شامل ہے جبکہ تصادم دو بلوچ گروپوں کے درمیان ہوا۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ تصادم کے دوران دونوں جانب سے کئی گھنٹے تک جدید اور بھاری ہتھیاروں کا بے دریغ استعمال کیا گیا جبکہ دونوں کے مسلح افراد نے مورچہ زن ہوکر بھی فائرنگ کی اس دوران پولیس کئی گھنٹوں تک نہیں پہنچی۔

فائرنگ کے نتیجے میں ابتدائی طور پر تین افراد ہلاک ہوئے جن کی شناخت میر محسم بگٹی، عیسی بگٹی، علی بگٹی کے نام سے ہوئی جبکہ 7 زخمی تھے جن میں سے فہد بگٹی اور نصیب بگٹی نے دوران علاج دم توڑ دیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں میں میر علی حیدر بگٹی اور قائم علی سمیت دیگر شامل ہیں۔

اُدھر صوبائی وزیر داخلہ نے واقعے کا نوٹس لے کر کراچی پولیس چیف سے رپورٹ طلب کر کے ملزمان کے خلاف کارروائی عمل میں لانے کی ہدایت کردی ہے۔

پولیس نے لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کیلیے اسپتال منتقل کردیا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!