کراچی، ہاتھ نہ ملانے پر چچا کی فائرنگ سے باپ اور بیٹا جاں بحق

ویب ڈیسک
|
26 Feb 2025
نیوکراچی شفیق موڑ کے قریب چچا نے ہاتھ نہ ملانے پر باپ اور نوجوان کو فائرنگ کر کے قتل کردیا جبکہ پولیس نے واقعے کو ذاتی رنجش قرار دیا ہے۔
نیوکراچی شفیق موڑ کے قریب فائرنگ سے بیٹا جاں بحق اور باپ زخمی ہوگیا ، واقعہ زاتی رنجش کا شاخسانہ ہے ، مقتول کو اس کے چچا نے ساتھیوں سمیت ملکر فائرنگ کر کے قتل کیا اور موقع سے فرار ہوگیا ۔
تفصیلات کے مطابق گبول ٹاؤن کے علاقے نیو کراچی شفیق موڑ کے قریب نظام کوئٹہ چائے کے ہوٹل کے قریب وائن شاپ کے برابر والی عمارت میں قائم ایک پراپرٹی کے دفتر میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔
جاں بحق و زخمی ہونے والوں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا ، پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 32 سالہ داؤد احمد خان ولد رحم دین کے نام سے کی گئی جبکہ زخمی کی 57 سالہ رحم دین ولد گل خان کے ناموں سے کی گئی۔
علاقے کے ایک دکاندار نے بتایا کہ مقتول کا آبائی تعلق پشاور سے تھا ، جس عمارت کے دفتر میں فائرنگ کی گئی مقتول اس عمارت کا مالک تھا ، فائرنگ کے باعث دفتر کے شیشے بھی چکنا چور ہوگئے۔
مقتول باپ بیٹے نے مزکورہ عمارت کے کمرے چھڑوں کو کرائے پر دیے ہوئے تھے ، دونوں باپ بیٹے صبح گھر سے دفتر سے آتے تھے پورا دن وہاں بیٹھتے اور شام کو اپنے گھر چلے جاتے تھے۔
ایس ایچ او گبول ٹاؤن سب انسپکٹر شارق نے بتایا کہ مقتول و زخمی باپ بیٹے سائٹ سپرہائی وے تھانے کی حدود سیفل گوٹھ کے رہائشی ہیں زخمی ہونے والے رحم دین کا تین روز قبل اپنے سگے بھائی خدا رام ولد گل محمد سے زاتی رنجش پر جھگڑا ہوا تھا جس پر دونوں جانب سے سائٹ سپرہائی وے تھانے میں درخواست بھی دی گئی تھی۔
انہوں نے بتایا کہ بدھ کو خدا رام اپنے اپنے تین ساتھیوں شیر محمد ، خان محمد اور نور محمد کے ہمراہ مقتول داؤد کے دفتر میں آیا جہاں دونوں بھائیوں رحم دین اور خدا رام میں تلخ کلامی ہوئی ، تلخ کلامی کے دوران ملزم خدا رام اور اس کے ساتھیوں نے فائرنگ کر دی جس سے داؤد موقع پر جاں بحق جبکہ اس کے والد رحم دین زخمی ہوگئے ، پولیس فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتار کے لیے سیفل گوٹھ میں تلاش کر رہی ہے ، مقتول کی لاش پولیس کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئی ۔
Comments
0 comment