18 hours ago
کراچی، خاتون کو ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار
ملزم کے خلاف متعدد شکایات موصول ہوئیں تھیں

ویب ڈیسک
|
3 Mar 2025
گارڈن پولیس نے راہ چلتی خواتین کو ہراساں کرنے اور نازیبا حرکات کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان سٹی پولیس کے مطابق، ملزم محمد علی کو علاقہ تھانہ گارڈن کی حدود سے گرفتار کیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق ملزم نشہ کی حالت میں خواتین کو ہراساں کرنے اور نازیبا حرکات کرنے کے متعدد واقعات میں ملوث پایا گیا ہے۔
پولیس کو ملزم کے خلاف کئی شکایات موصول ہوئی تھیں، جن کی بنیاد پر اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس ملزم کے سابقہ کریمنل ریکارڈ کی جانچ پڑتال کرنے کے ساتھ ساتھ مزید تفتیش کر رہی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ایسے عناصر کے خلاف سخت کارروائی جاری رہے گی تاکہ عوام بالخصوص خواتین کو تحفظ فراہم کیا جا سکے۔
Comments
0 comment