کراچی، خاتون کو نشے کی حالت میں گاڑی تلے روندنے والے ڈی آئی جی کے بیٹے کو کلین چٹ مل گئی

کراچی، خاتون کو نشے کی حالت میں گاڑی تلے روندنے والے ڈی آئی جی کے بیٹے کو کلین چٹ مل گئی

پولیس کے مطابق ڈرائیور نے خاتون کو ٹکر نہیں ماری بلکہ گاڑی کھمبے پر لگی تھی
کراچی، خاتون کو نشے کی حالت میں گاڑی تلے روندنے والے ڈی آئی جی کے بیٹے کو کلین چٹ مل گئی

ویب ڈیسک

|

3 Jan 2025

خاتون کو سرکاری گاڑی تلے روندنے والے ڈی آئی جی کے نشئی بیٹے کیخلاف مقدمہ درج نہ ہوسکا اور پولیس نے ملزم کو کلین چٹ دے دی۔

کراچی کے علاقے گارڈن میں خاتون کو سرکاری گاڑی تلے روندنے والے ڈی آئی جی ایسٹ اظفر مہیسر کے بیٹے کیخلاف تاحال مقدمہ درج نہیں کیا گیا۔

واقعے کے بعد عوام نے بڑی تعداد میں ملزم کو گھیر لیا تھا جس کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم اور گاڑی کو تحویل میں لے کر تھانے منتقل کیا تاہم رات گئے نشے میں دھت ڈرائیور کو مداخلت پر رہا کردیا گیا۔

48 گھنٹوں کے بعد اب پولیس نے تصدیق کی ہے کہ متاثرہ فیملی نے کارروائی سے انکار کیا اور میڈیکل لیگو رپورٹ بھی نہیں کروائی۔

پولیس نے دعویٰ کیا کہ واقعے میں کوئی شخص زخمی نہیں ہوا، گاڑی ٹکرانے سے خاتون نیچے گری تھی جس کی وجہ سے وہ زخمی ہوئی۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!