2 hours ago
کراچی: خواجہ سرا پر پولیس کا تشدد، خواجہ سراؤں نے تھانے پر ہلہ بول دیا
مقدمہ درج کرکے 3 خواجہ سراں کو گرفتار بھی کرلیا گیا ہے۔
Webdesk
|
2 Aug 2026
کراچی: شہر قائد میں خواجہ سراں نے بوٹ بیسن تھانے پر پتھرا کر کے سرکاری تنصیبات کو نقصان پہنچایا۔
کراچی میں زیر حراست خواجہ سرا پر پولیس کے مبینہ تشدد کے معاملے پر خواجہ سراں نے بوٹ بیسن تھانے پر جمع ہوکر پتھرا کیا جس کے نتیجے میں سیف سٹی کیمرے اور پولیس موبائل کے شیشے ٹوٹ گئے۔
پولیس کے مطابق پتھرا کرنے والے خواجہ سراں کیخلاف مقدمہ درج کرکے 3 خواجہ سراں کو گرفتار بھی کرلیا گیا ہے۔
پولیس کا دعویٰ ہے کہ اسسٹنٹ کمشنر کی ہدایت پر چند بھکاری گرفتار کیے تھے، اس دوران ایک خواجہ سرا کی ناک سے خون نکلا، خواجہ سراں نے واقعے کو تشدد کا رنگ دینے کی کوشش کی
Comments
0 comment