1 hour ago
کراچی، لفٹ میں کام کے دوران مزدور گر کر جاں بحق
Webdesk
|
31 Mar 2026
کراچی: سائٹ کے علاقے میں نجی کمپنی کے اندر لفٹ میں کام کے دوران گرنے سے ایک محنت کش جاں بحق ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق سائٹ اے تھانے کے علاقے سائٹ ایریا میں واقع نجی کمپنی کے اندر لفٹ میں کام کے دوران ایک محنت کش گر کر جان کی بازی ہار گیا۔
واقعے کے بعد متوفی کو ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔
اسپتال میں متوفی محنت کش کی شناخت 35 سالہ حارث ولد شمس الرحمان کے نام سے کی گئی، جو اورنگی ٹاؤن کا رہائشی تھا۔
ایس ایچ او شبیر خٹک کے مطابق محنت کش لفٹ میں کام کے دوران پاں پھسلنے کے باعث نیچے گر گیا، جس کے نتیجے میں اس کے سر پر شدید چوٹ آئی جو جان لیوا ثابت ہوئی۔
پولیس کے مطابق قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد متوفی محنت کش کی لاش ورثا کے حوالے کر دی گئی ہے۔
Comments
0 comment