کراچی، لفٹ میں پھنس کر ماں باپ کا اکلوتا 7 سالہ بیٹا جاں بحق
ویب ڈیسک
|
5 Dec 2024
کراچی کے علاقے گلستان جوہر بلاک 19 میں قائم اپارٹمنٹ کی لفٹ میں پھنس کر 7 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔
ریسکیو 1122 کے مطابق سینٹرل کمانڈ اینڈ کنٹرول کو ہنگامی کال موصول ہوئی اور فوری طور پر اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم کو ایمبولینس اور ڈیزاسٹر ریسپانس وہیکل کے ساتھ جائے وقوعہ پر روانہ کیا۔
ریسکیو ٹیم کی جانب سے بچے کو لفٹ سے نکالنے کی کوششوں کے باوجود بدقسمتی سے لڑکا جائے وقوعہ پر ہی مردہ قرار دے دیا گیا۔
فوری طور پر ریسکیو آپریشن کیا گیا تاہم بچے کو زندہ نہیں کیا جا سکا۔
عینی شاہد کے مطابق وہ لفٹ میں پانچویں منزل پر جارہا تھا کہ جیسے ہی لفٹ چلی تو دو بچے آئے جس میں سے ایک بچہ بیٹھنے میں کامیاب ہوگیا جبکہ دوسرا درمیان میں پھنس گیا اور لفٹ پھر نہیں رکی۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ مقتول اپنے والدین کا اکلوتا تھا، پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش والدین کے حوالے کردی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال اسی طرح کے ایک واقعے میں کراچی کے علاقے کریم آباد میں ایک خاتون لفٹ سے گر کر جاں بحق ہوگئی تھی۔
Comments
0 comment