کراچی: محبت کی شادی کرنے والے جوڑے کے قتل کا فیصلہ جرگے میں ہونے کا انکشاف

کراچی: محبت کی شادی کرنے والے جوڑے کے قتل کا فیصلہ جرگے میں ہونے کا انکشاف

دونوں کے قتل کا فیصلہ جرگہ میں ہوا،دہرے قتل کے واقعے میں عادل اورسائرہ دونوں کے والدین کی رضا مندی شامل تھی۔
کراچی: محبت کی شادی کرنے والے جوڑے کے قتل کا فیصلہ جرگے میں ہونے کا انکشاف

Webdesk

|

23 Jul 2024

 کراچی: منگھو پیرسلطان آباد میں گھرسے بھاگ کرشادی کرنے والے جوڑے کو قتل کرنے کا فیصلہ جرگے میں ہونے انکشاف ہوا ہے، دہرے قتل کے واقعے میں مقتولین کے والدین کی رضا مندی شامل تھی۔

ذرائع کے مطابق پیر کو منگھوپیرسلطان آباد میں گھر سے بھاگ کر شادی کرنے والے جوڑے 22 سالہ عادل ولد نورمحمد اوراس کی اہلیہ 20 سالہ سائرہ دختر لقمان کو لڑکی کے بھائیوں نے فائرنگ اورچھری کے وار سے موت کی نیند سلا دیا تھا۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں کے قتل کا فیصلہ جرگہ میں ہوا،دہرے قتل کے واقعے میں عادل اورسائرہ دونوں کے والدین کی رضا مندی شامل تھی۔

پولیس ذرائع کے مطابق قتل کے بعد ابتدائی طور پر دونوں ہی فریقین نے مقدمے کے اندراج سے انکار بھی کیا ہے۔ مقتولہ سائرہ کی والدہ اورخالہ نے قتل میں بنیادی رول ادا کیا۔

سائرہ کی والدہ اپنی بہن کے ہمراہ گھر میں داخل ہوئی اورکافی دیر گفتگو ہوئی، مقتولہ کی ماں نے ہی ملزمان کو گھر کے اندر بلایا اور قتل کروایا۔

قتل کیلئے گھر میں آنیوالے ملزمان نے فائرنگ اور چھریوں کے وارکرکے جوڑے کو بے رحمی سے موت کی نیند سلادیا، پولیس نے دہرے قتل میں ملوث ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!